ڈیل میں تاخیر پر صدر ٹرمپ برہم، ایران پر دوبارہ حملوں کے احکامات جاری: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے مذاکراتی تجاویز کا جواب نہ ملنے پر شدید مایوسی کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہوں نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملوں کی منظوری دی۔رپورٹ کے مطابق یہ تفصیلات دو سینئر امریکی حکام سے گفتگو کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔
، جنہوں نے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا پس منظر بیان کیا۔امریکی صحافی کے مطابق ایران پر حملوں کا فوری محرک ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والا واقعہ بنا، تاہم اصل وجہ یہ تھی کہ ایران کی جانب سے دو ہفتے گزرنے کے باوجود امریکی تجاویز پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
، جس سے صدر ٹرمپ کی برہمی اور مایوسی میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائیوں کا مقصد خطے میں اثر و رسوخ برقرار رکھنا تھا، تاہم اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان نہ ہو تاکہ سفارتی مذاکرات یا ممکنہ معاہدے کے امکانات مکمل طور پر ختم نہ ہوں۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق جب جنگی طیارے اپنے اہداف کی جانب روانہ ہوئے تو ایران کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اہلکار نے یہ بھی کہا کہ اگر اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ہلاک ہو جاتے تو صورتحال مکمل طور پر مختلف ہو سکتی تھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.