امریکا سے معاہدہ قریب، جنگ کے خاتمے پر پیش رفت جاری ہے: عباس عراقچی

Super Admin


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو بھی بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں فریقین اس وقت معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔
ان کے مطابق یہ معاہدہ آئندہ ایک یا دو روز میں یا چند دنوں کے اندر طے پا سکتا ہے، جبکہ اس میں مجموعی طور پر 14 نکات شامل ہوں گے جن کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ایرانی وزیر خارجہ نے ملکی میڈیا پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیوں سے گریز کرے، کیونکہ ایسی خبریں مذاکراتی ماحول کو متاثر کر سکتی ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت اگرچہ مختصر ہے، تاہم اس کی تیاری اور مختلف شقوں پر دو ماہ سے زائد عرصے تک تفصیلی مذاکرات کیے گئے ہیں اور ہر نکتے کا بار بار جائزہ لیا گیا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل اور پیش رفت سے متعلق قومی سلامتی کونسل اور دیگر متعلقہ سکیورٹی اداروں کو مسلسل آگاہ رکھا گیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے بھی اہم معاملات، بالخصوص آبنائے ہرمز اور جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.