امن معاہدے سے عالمی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ایک اہم اور تاریخی موڑ سے گزر چکی ہے اور طویل کشیدگی کے بعد امن و استحکام کی نئی صبح نمودار ہوئی ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران نے مختلف محاذوں پر جاری فوجی سرگرمیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔
، جو عالمی امن کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امن معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
انہوں نے اس پیش رفت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔شہباز شریف نے پاکستانی عوام اور بین الاقوامی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، عبدالعلیم خان اور دیگر سیاسی و قومی رہنماؤں کی رہنمائی اور تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے امریکی صدر، ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی امن عمل کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے قطر کے امیر، سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا، جبکہ چین کو پاکستان کا مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون نے امن کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.