ایف بی آر بہاولپور زون کی ریکارڈ کامیابی، اسلامیہ یونیورسٹی سے 53 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول

Super Admin


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بہاولپور زون نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 53 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ٹیکس وصول کر لیا ہے۔کمشنر ایف بی آر بہاولپور زون ممتاز خان کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی پر تقریباً 60 کروڑ 90 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا تھا۔
ایف بی آر کی مؤثر قانونی کارروائیوں اور ریکوری مہم کے نتیجے میں 53 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بہاولپور زون نے مختلف شعبوں سے ایک ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس کی وصولی کی ہے، جو خطے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
ممتاز خان کے مطابق ٹیکس وصولی مہم کے دوران ڈاکٹروں، نجی اسپتالوں، ہوٹل مالکان، صنعتی یونٹس اور مختلف ملز کے مالکان سے بھی واجب الادا ٹیکس وصول کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور زون میں ماضی میں کسی ایک سال کے دوران اتنی بڑی سطح پر ٹیکس ریکوری نہیں ہوئی۔
کمشنر ایف بی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور قومی محصولات میں اضافے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.