پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس ڈھانچہ تبدیل، کھلاڑیوں کے لیے نیا نظام نافذ

Super Admin


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس کے نظام میں اہم اصلاحات متعارف کراتے ہوئے کھلاڑیوں کی درجہ بندی اور جائزہ لینے کے لیے نیا ماڈل نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں تیار کیے گئے نئے نظام کے تحت روایتی اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 
اب کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو مختلف فارمیٹس کی بنیاد پر پانچ الگ ٹریکس میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ہر کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ اس کے متعلقہ فارمیٹ کے مطابق لیا جا سکے۔نئے ڈھانچے کے مطابق ٹریک اے بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز شامل ہوں گے، جبکہ ٹریک اے ریڈ بال کرکٹ کے ماہر کھلاڑیوں کے لیے مختص ہوگا۔
اسی طرح ٹریک بی سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، جبکہ ٹریک ڈی ان کرکٹرز کے لیے مخصوص ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی اور مختلف فرنچائز لیگز میں مہارت رکھتے ہیں۔پی سی بی کے مطابق نئے ماڈل میں کھلاڑیوں کا موازنہ صرف اسی فارمیٹ کے دیگر کرکٹرز سے کیا جائے گا جس میں وہ کھیلتے ہیں۔
جس سے کارکردگی کی جانچ زیادہ منصفانہ اور مؤثر بن سکے گی۔اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز کو دنیا بھر کی معتبر فرسٹ کلاس اور ریڈ بال لیگز میں شرکت کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مہارت اور تجربے میں مزید اضافہ کر سکیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.