ایران سے ممکنہ معاہدہ: 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کی تجویز زیرِ غور
امریکی انتظامیہ ایران کے لیے 300 ارب ڈالر مالیت کے ایک بڑے سرمایہ کاری فنڈ کی منظوری پر غور کر رہی ہے، تاہم اس منصوبے کو جنگ کے خاتمے اور جوہری معاہدے سے متعلق حتمی سمجھوتے سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ فنڈ حکومتی سرمایہ کاری کے بجائے نجی کمپنیوں کی شراکت سے قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد ایران میں معاشی بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کو فروغ دینا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی اور ملک کی تعمیرِ نو کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 300 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فنڈ کا اجراء ایران کی جانب سے مجوزہ مفاہمتی یادداشت (MoU) میں شامل شرائط پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ تہران اگر جنگ کے خاتمے اور جوہری پروگرام سے متعلق قابلِ قبول معاہدے پر آمادہ ہوتا ہے تو معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.