ایران امریکا معاہدہ: واشنگٹن کی نیت اور حقوق کے احترام کو پرکھنے کا اقدام، ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والا مفاہمتی معاہدہ دراصل واشنگٹن کی نیت اور ایرانی قوم کے حقوق کے احترام کو جانچنے کا ایک عملی طریقہ ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاہدے کی تیاری اور منظوری کے عمل میں پارلیمنٹ کی اکثریت نے حمایت کی۔
، جبکہ قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق شقوں کی شمولیت میں رہبرِ اعلیٰ نے کلیدی کردار ادا کیا۔صدر پزیشکیان کے مطابق اس معاہدے پر طویل مشاورت اور تفصیلی غور و خوض کے بعد ایران کی پارلیمنٹ (مجلسِ شورائے اسلامی) کے تقریباً تمام ارکان نے اس کی حمایت کی تاکہ امریکا کے عملی رویے اور اس کے وعدوں کی سنجیدگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط سفارتی رابطوں اور مذاکراتی کوششوں کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور بامعنی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ایرانی صدر کے مطابق معاہدے میں قومی خودمختاری اور بنیادی مفادات کے تحفظ کو مرکزی حیثیت دی گئی ہےؤ
، جبکہ یہ پیش رفت خطے میں سفارتی ماحول بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.