امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدہ جمعے کو متوقع، ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی کا امکان

Super Admin


امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر جمعے کے روز دستخط متوقع ہیں۔ معاہدے کی باضابطہ تقریب سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
، جن کے تحت امریکا ایرانی تیل کی تجارت اور اس سے وابستہ بینکاری خدمات پر نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔ دونوں ممالک نے حتمی معاہدے تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے 60 روز کے اندر جامع اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اس عرصے کے دوران ایران اپنا موجودہ جوہری پروگرام جاری رکھے گا، جبکہ امریکا کی جانب سے کوئی نئی اقتصادی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔ مزید برآں خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے سے بھی گریز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حتمی معاہدے میں افزودہ جوہری مواد اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق امور کو تفصیل سے طے کیا جائے گا۔ 
تہران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، جبکہ واشنگٹن نے طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ حتمی معاہدے کی منظوری اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک لازمی قرارداد کے ذریعے دی جائے گی، جس سے اسے بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.