امریکا کی سخت حکمتِ عملی ایران معاہدے کا سبب بنی، پیٹ ہیگسیتھ
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ امریکا کی مضبوط پالیسی، دباؤ اور مؤثر محاصرے کا نتیجہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اختیار کی گئی حکمتِ عملی نے ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اپنے جوہری مواد کو ہر صورت میں تلف کرنا ہوگا اور اسے نہ تو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی خریدنے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھل گئی ہے۔
ان کے بقول یہ معاہدہ امریکا کی طاقت اور مؤثر دباؤ کا نتیجہ ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو سابق صدر باراک اوباما کے معاہدے سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاہدہ امریکی مفادات کے زیادہ قریب ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو اس اہم بحری گزرگاہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.