یوکرین کے بڑے حملے، ماسکو کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

Super Admin


روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین نے روسی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے مجموعی طور پر 555 ڈرون استعمال کیے، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صرف ماسکو کی جانب بڑھنے والے 180 یوکرینی ڈرون بھی راستے میں مار گرائے گئے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے نقصانات کے تخمینے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر متحرک کر دی گئیں۔
، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی حساس تنصیبات کے گرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.