تین روزہ تیزی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ میں بھی گراوٹ
ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت نیچے آ گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 70 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے تک آ گئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 359 روپے پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار رہا۔
عالمی سطح پر فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور بین الاقوامی اقتصادی صورتحال کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.