ایران تنازع میں غیر جانبدار رویہ اختیار کرنے پر ٹرمپ کا شی جن پنگ اور پوتن سے اظہارِ تشکر

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران چین اور روس کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے صدور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غیر جانبدار رویہ اپنایا اور ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے امریکی اقدامات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی۔
جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین اور روس کی قیادت کے شکر گزار ہیں، جن کے طرزِ عمل نے صورتحال کو مزید پیچیدہ ہونے سے بچانے میں مدد دی۔فرانس کے شہر ایویان-لے-بین میں منعقدہ جی 7 کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تنازع میں فریق بننے کے بجائے محتاط اور متوازن مؤقف اختیار کیا، جسے امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے پورے معاملے میں غیر جانبداری برقرار رکھی، جو ایک مثبت اور ذمہ دارانہ رویہ تھا۔ ان کے بقول چین کے اس طرزِ عمل نے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم کی۔
امریکی صدر نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بارے میں بھی کہا کہ انہوں نے بھی غیر جانب دار کردار ادا کیا اور اگر چاہتے تو صورتحال کو امریکا کے لیے زیادہ مشکل بنا سکتے تھے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتوں کا تعمیری تعاون مستقبل میں بھی علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.