امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، معاہدہ فوری نافذ
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔امریکی ویب سائٹس کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کیے۔ ابتدائی طور پر اس معاہدے پر دستخط جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں ہونا طے تھے۔
، تاہم بعد ازاں فریقین کے درمیان جلد عملدرآمد اور پیشگی دستخط کے حوالے سے مشاورت جاری رہی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا، کیونکہ دونوں فریقین اس معاملے پر پہلے ہی اصولی اتفاق رکھتے تھے۔
بعض ذرائع کے مطابق معاہدے کی جلد تکمیل کے پیچھے وائٹ ہاؤس پر متن جاری کرنے کے حوالے سے بڑھتا ہوا سیاسی دباؤ بھی ایک عنصر ہو سکتا ہے۔ایک ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی تھی کہ معاہدے کا مکمل متن باضابطہ دستخط سے قبل جاری نہ کیا جائے۔
تاہم اس فیصلے کو کسی ایک فریق پر دباؤ کا نتیجہ قرار دینے کے بجائے سفارتی عمل کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.