فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم قابلِ احترام ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Super Admin


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم دونوں انتہائی قابلِ احترام اور عظیم رہنما ہیں۔ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے۔
انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایران کے ساتھ معاملات میں اہم کردار ادا کیا اور سفارتی سطح پر ہونے والی پیش رفت میں مدد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک باوقار اور عظیم شخصیت ہیں جبکہ پاکستان کے وزیراعظم بھی انتہائی قابلِ قدر ہیں۔
ان کے مطابق عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت ایران اور اس کی قیادت سے بخوبی واقف ہے، جس کے باعث خطے میں اہم سفارتی معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.