پاکستان میں چائلڈ لیبر کی تشویشناک صورتحال، کروڑ کے قریب بچے تعلیم سے محروم: یونیسف رپورٹ

Super Admin


پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد تعلیم کے حصول کے بجائے محنت مزدوری پر مجبور ہے۔ یونیسف اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ بچے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں جبکہ 60 لاکھ سے زیادہ بچے خطرناک نوعیت کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ 
رپورٹ میں اس صورتحال کی بنیادی وجہ غربت کو قرار دیا گیا ہے، جس کا زیادہ اثر غریب اور کم تعلیم یافتہ گھرانوں کے بچوں پر پڑتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں کی تعداد کام کرنے والے بچوں میں لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اور ان میں سے کئی بچے خطرناک اور مشقت طلب کاموں میں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی بڑی تعداد گھریلو سطح پر مختلف کام کرتی ہے، جن میں کھیتوں میں کام، ورکشاپس اور گھریلو صنعتیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خاندانی کاروبار اور گھروں میں مدد کے نام پر بھی بچے مشقت کرتے ہیں۔
یونیسف کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ چائلڈ لیبر بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ کام کرنے والے بچے اکثر تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں اور طویل اوقات کار، تھکن، بیماری، زخمی ہونے اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.