قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ، درجنوں افراد زخمی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

Super Admin


قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں پیش آنے والے ایک شدید حادثے کے نتیجے میں دھماکے اور آگ لگنے سے 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔قطری حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس کے بعد کمپلیکس میں دھماکہ ہوا اور آگ نے تیزی سے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مختصر وقت میں قابو پا لیا گیا، جس سے مزید نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔سرکاری حکام کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب لاپتا 18 افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ بھی لے رہے ہیں۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور حفاظتی اقدامات کا ازسرِ نو جائزہ لے کر مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.