امریکا۔ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں

Super Admin


امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کی امید پیدا ہوئی ہے۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل 79.44 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
دریں اثنا سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے امریکا اور ایران مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی اور رہنمائی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
، جبکہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔مزید برآں، ایران کی تیل برآمدات پر عائد بعض پابندیاں ختم کرنے اور اس کے کچھ منجمد اثاثے بحال کرنے کے اقدامات بھی سامنے آئے ہیں، جنہیں عالمی منڈی نے مثبت اشارے کے طور پر لیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگر مذاکراتی عمل کامیابی سے آگے بڑھتا رہا تو عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی بہتر ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.