امریکا۔ایران 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق قابلِ ستائش، سوئٹزرلینڈ کا خیرمقدم

Super Admin


سوئٹزرلینڈ نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا ہے۔سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 جون کو قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں شامل پیش رفت انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا ہے،۔
خصوصاً اس بات کا کہ دونوں فریقوں نے 60 روز کے اندر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔بیان کے مطابق یہ روڈ میپ آئندہ تکنیکی مذاکرات کے فوری آغاز کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا اور سفارتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سوئس حکام نے مزید کہا کہ 21 اور 22 جون کی شب برگن اسٹاخ میں ہونے والے اہم سفارتی مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی تعمیری پیش رفت امید افزا ہے، جو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔
سوئٹزرلینڈ نے اس فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا جس کے تحت مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کمیٹی سیاسی اور تکنیکی مذاکرات کے آئندہ مراحل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.