ایران کے منجمد اثاثوں کے استعمال کا آغاز آئندہ دنوں میں متوقع
ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک موجود منجمد ایرانی اثاثوں کو استعمال کرنے کا عمل آنے والے چند روز میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز جاری بیان میں عبدالناصر ہمتی نے بتایا کہ ان رقوم کے استعمال کا سلسلہ بتدریج آگے بڑھایا جائے گا اور تمام اقدامات مرکزی بینک کی پالیسیوں اور رہنما اصولوں کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ابتدائی مرحلے میں کتنی رقم دستیاب ہوگی یا یہ فنڈز کن شعبوں میں خرچ کیے جائیں گے۔تاہم ایرانی حکام گزشتہ کئی ماہ سے یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں کہ بیرون ملک منجمد اثاثوں تک رسائی ان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے مختلف ممالک میں موجود ہیں، اور ان کی واپسی کا معاملہ حالیہ سفارتی مذاکرات میں بھی زیر غور آیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.