تیل پر پابندیاں ختم، امریکہ کے 12 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کرنے پر اتفاق: ایرانی پارلیمانی سربراہ
ایران نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے معاہدے پر دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کے لیے رابطہ نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ تصادم یا کشیدگی سے بچاؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، اور مذاکرات کے ذریعے لبنان کے مسئلے کو حتمی حل تک پہنچایا جائے گا۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران اپنے مقاصد کے حصول تک مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق صرف عسکری کامیابیاں کافی نہیں ہوتیں، اور مکمل فوائد کے لیے سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.