ایران کا عالمی معائنہ کاروں کو جوہری مقامات تک رسائی دینے سے انکار

Super Admin


ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران ایران کا ردعمل استقامت، دفاع، وقار اور فخر کی ایک داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ہر مرحلے پر اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔
ان کے مطابق ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے جوہری مقامات کا دورہ کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ منجمد اثاثوں کے استعمال پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور یہ رقوم مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کی جائیں گی۔
ان کے مطابق ان فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار پر کسی بیرونی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تنازع ایران کی تہذیبی حیثیت کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے اور منجمد رقوم کا استعمال مکمل طور پر قومی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ جنگ میں اگر طاقت ثابت نہ ہو تو معاہدے کے بعد مبالغہ آرائی سے بھی حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔
ان کے مطابق معاہدے حقیقت اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، جبکہ خود ساختہ دعوؤں پر مبنی معاہدے قائم نہیں رہ سکتے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.