ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں قومی پالیسی کے تحت جاری رہیں گی، صدر مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک کا جوہری پروگرام آئندہ بھی قومی پالیسی اور ملکی ضروریات کے مطابق جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کا مقصد کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار کرنا نہیں رہا، جس کا اعلان سپریم لیڈر پہلے ہی کر چکے ہیں۔
اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ ایرانی عوام کی ایک اہم کامیابی ہے۔ ان کے مطابق ملک کی اصل طاقت عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط اتحاد میں پوشیدہ ہے، جس نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو کمزور کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام، مسلح افواج اور حکومت نے متحد ہو کر وطن کا دفاع کیا اور مخالف قوتوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ صدر نے عالمی برادری کو یقین دلایا کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد اور قومی ضروریات کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید بتایا کہ ایران کے منجمد 6 ارب ڈالر کے اثاثے بھی جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.