شیخ حسینہ کا رواں سال بنگلادیش واپسی کا اعلان، سزائے موت کے فیصلے کو مسترد کر دیا

Super Admin


بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال وطن واپس جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خلاف سنائے گئے عدالتی فیصلوں کو غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ وہ اپنے خلاف جاری کیے گئے تمام فیصلوں کو مسترد کرتی ہیں اور انہیں انصاف کے تقاضوں کے منافی سمجھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں موت کا کوئی خوف نہیں اور وہ تمام رکاوٹوں اور سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے بنگلادیش واپس جائیں گی۔شیخ حسینہ کے مطابق ان کی واپسی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 میں طلبہ کی احتجاجی تحریک کے بعد شیخ حسینہ بنگلادیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جبکہ ڈھاکا کی ایک عدالت نے نومبر 2025 میں انہیں سزائے موت سنائی تھی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.