امریکہ مفاہمتی وعدوں پر عمل کرے، ایران بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا: مسعود پزشکیان

Super Admin


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کسی بھی مفاہمت کی کامیابی دونوں فریقوں کے تعاون سے مشروط ہوتی ہے۔ اگر امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرے گا تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں اور غیر ضروری جارحانہ بیانات کے مقابلے میں ایران کا مؤقف واضح اور اصولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ عقل و دانش، تدبر اور انسانی وقار کو اپنی پالیسی کا محور بناتا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اپنے قومی مفادات کے دفاع میں بھرپور عزم اور جرات کا مظاہرہ کرے گا۔
مسعود پزشکیان نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں شامل 6 ارب ڈالرز جلد ایران کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی منجمد رقوم میں سے نصف رقم ایران کو واپس ملنے کی توقع ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.