جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ہلاکتیں 438 تک جا پہنچیں

Super Admin


جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے باعث صحت کے حکام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 406 ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک 438 افراد ایبولا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متاثرہ مریضوں کے علاج اور مزید اموات کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا نظام مزید مؤثر اور سخت بنا دیا گیا ہے۔
، جبکہ طبی ٹیمیں متاثرہ افراد کی نشاندہی، علاج اور احتیاطی تدابیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.