روس کا یوکرین پر وسیع حملہ، 17 افراد ہلاک، 90 زخمی
روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں، بشمول دارالحکومت کیف، پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 90 زخمی ہو گئے۔یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کے دوران کیف سمیت کئی شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کیف میں فوجی اور توانائی سے متعلق تنصیبات کے علاوہ دنیپروپیٹرووسک اور پولٹاوا کے ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے یوکرین کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔دوسری جانب ان حملوں کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فن لینڈ نے احتیاطی طور پر عائد کی گئی عارضی فضائی پابندی کچھ دیر بعد ختم کر دی
، جبکہ پولینڈ نے فضائی نگرانی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر روانہ کیے گئے لڑاکا طیاروں کو معمول کی ڈیوٹی پر واپس بلا لیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.