ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق، قطر نے مثبت پیش رفت کی تصدیق کر دی
دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور دوبارہ شروع کیا جائے گا۔قطری حکام کے مطابق دوحہ میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں اہم اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
، جس کے نتیجے میں دونوں فریق آئندہ دنوں میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر بھی مثبت پیش رفت سامنے آئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکا نے آنے والے دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ثالثی کوششوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.