متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات میں نمایاں اضافہ، 2017 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں

Super Admin


ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی خام تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک کی یومیہ برآمدات 2017 کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔اماراتی میڈیا کے مطابق جون کے دوران یومیہ تیل برآمدات 39 لاکھ بیرل سے تجاوز کر گئیںؤ
، جو حالیہ برسوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ جنگی صورتحال کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی تیل برآمدات کو دوبارہ جنگ سے قبل کی سطح پر بحال کر لیا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں استحکام کی عکاسی ہوتی ہےاماراتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات مستقبل میں آبنائے ہرمز پر انحصار کم سے کم کرنے کے لیے متبادل برآمدی راستوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کر رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.