قطر کا دعویٰ: آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران اور امریکا کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے

Super Admin


قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔قطری حکام کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
، جن میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے سفارتی رابطے برقرار رکھنے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.