سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای والد کی آخری رسومات میں شریک نہ ہو سکے: الجزیرہ کا دعویٰ

Super Admin


عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر کی تدفین اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی۔
، تاہم متعلقہ حکام نے ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر انہیں شرکت سے روک دیا۔الجزیرہ کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ اسرائیل تعزیتی تقریبات کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے یا ان کی نقل و حرکت کے ذریعے ان کے خفیہ مقام کا سراغ لگا سکتا ہے۔
، اسی لیے انہیں عوامی سطح پر ظاہر نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا۔یاد رہے کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین اور تعزیتی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، جو 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔ گزشتہ روز پاکستان کے سرکاری وفد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایران سے ترکیہ روانہ ہوگئے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وطن واپس پہنچ گئے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.