تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، لاکھوں افراد کی شرکت

Super Admin


تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری ہیں، جہاں ملک کے مختلف حصوں سے آئے لاکھوں افراد اپنے رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے اہلِ خانہ کی میتیں عوامی دیدار کے لیے تہران میں رکھ دی گئی ہیں۔
امام خمینی سینٹر اور اس کے اطراف سوگ کی فضا قائم ہے، جبکہ بڑی تعداد میں شہری اپنے رہنما کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔شرکاء طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر آخری دیدار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر متعدد افراد ایرانی قومی پرچم کے ساتھ آیت اللہ علی خامنہ ای اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے ہیں اور اپنے قائد کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کل تہران میں نمازِ جنازہ کا مرکزی اجتماع منعقد ہوگا، جبکہ 6 جولائی کی صبح جنازے کا جلوس تہران سے قم روانہ کیا جائے گا۔ تدفین سے قبل آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا بھی لے جانے کا پروگرام ہے، جس کے بعد انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.