انتقال کی جھوٹی خبروں پر وسیم اکرم کا ردعمل، ’’میں بالکل خیریت سے ہوں‘‘
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور افواہیں پھیلانے والوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق بے بنیاد خبریں اور جعلی ویڈیوز وائرل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جو مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ ابھی تک زندہ ہیں۔
"انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی سے تیار کی گئی ویڈیوز کو اکثر ایک نظر میں پہچانا جا سکتا ہے، لیکن افسوس کہ بہت سے لوگ بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی خبروں پر یقین کر لیتے ہیں اور انہیں آگے پھیلا دیتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.