آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ، ایران اور امریکہ کے متضاد مؤقف سامنے آگئے

Super Admin


آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان کے قریب ایک تجارتی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر الزامات کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں سے متعلق متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ آئل ٹینکر امریکی بحریہ کی معاونت سے عمان کے راستے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جہاز کو مبینہ طور پر متعدد بار انتباہ جاری کیا گیا، تاہم اس نے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ تاہم اس دعوے کی تاحال ایران کے کسی سرکاری عہدیدار نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ایران کا مؤقف رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی حکام کے ساتھ پیشگی رابطہ اور ضروری ہم آہنگی کرنا چاہیے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.