ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا، پانچ روز میں 10 ہزار گرفتار

Super Admin


امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی تارکینِ وطن کے خلاف ملک بدری کی مہم مزید تیز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق جون کے آخری پانچ روز کے دوران ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ادارے کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے بعد زیرِحراست افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 39 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی ہدف ایسے غیرقانونی تارکینِ وطن ہیں جو قتل، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ سرگرمیوں، دہشت گردی یا دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ 
حکام کے مطابق ایسے افراد کو قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.