ایرانی عوام سے احترام سے بات کریں، ورنہ مختلف انداز میں جواب ملے گا: ایران کا ٹرمپ کو سخت پیغام

Super Admin


ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے ساتھ احترام کے ساتھ بات کی جائے، بصورت دیگر مناسب جواب دیا جائے گا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے خاتمے جیسے بیانات دیے تھے، تاہم ان کا انجام ناکامی، مایوسی اور بعد ازاں مذاکرات و جنگ بندی کی درخواستوں کی صورت میں سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم دھمکیوں سے مرعوب ہونے والی نہیں۔انہوں نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے ساتھ احترام کا رویہ اختیار کریں، ورنہ ایران اپنی مرضی کے انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ادھر ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر ثقافت سید عباس صالحی نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایران کے مؤقف کی حمایت کا اظہار کیا۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.