ایران سے مفاہمت کا باب بند، اب کارروائی کا وقت آ گیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مفاہمت کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اب مزید وقت ضائع کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ترکی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ وقت ضائع کیا گیا۔
ان کے بقول اب وہ ایران کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ، ان کے مطابق، "اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔"انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایران نے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے طیاروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔
نیٹو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ امریکا کا سب سے مشکل اتحادی ہے اور وہ اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی میں نیٹو نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا، جبکہ امریکا نے رکن ممالک کو روس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کو نیٹو کا کمزور اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کے لیے 5 ہزار طیاروں کی پروازیں کیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.