ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، تیل کی عالمی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

Super Admin


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ ایک ہی دن میں سات نفسیاتی حدیں کھو بیٹھی۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 ہزار 713 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 542 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 6 فیصد اضافے کے بعد 78.82 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74.96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔یاد رہے کہ ترکی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے معاملے پر بہت زیادہ وقت ضائع کیا جا چکا ہے، ان کے خیال میں مفاہمت کی گنجائش ختم ہو چکی ہے اور اب عملی اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.