آبنائے ہرمز کی صورتحال پر چین کا اظہارِ تشویش، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات پر زور
چین نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فریق ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو حالات کو مزید پیچیدہ یا غیر مستحکم بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحمل، ذمہ داری اور بات چیت ہی موجودہ تنازع کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں جہاز رانی کی آزاد اور محفوظ نقل و حرکت کا برقرار رہنا بین الاقوامی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزاد بحری آمدورفت تمام ممالک کا مشترکہ مفاد ہے، اس لیے اس سے متعلق تمام معاملات کو سفارت کاری، مذاکرات اور پرامن ذرائع کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.