وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا سابق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Super Admin


وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز میں واقع مونال ریسٹورنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا سابق فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ زمین کی ملکیت کا حتمی تعین متعلقہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔مونال ریسٹورنٹ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 
وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ زمین کی ملکیت کا مقدمہ تاحال متعلقہ سول کورٹ میں زیر سماعت ہے، لہٰذا اس معاملے پر فیصلہ بھی ٹرائل کورٹ ہی کرے گی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کی سابقہ آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر قانون اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر کرے۔ ساتھ ہی زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت نے مزید قرار دیا کہ انتظامی نوعیت کے معاملات متعلقہ ریگولیٹری اداروں کے دائرہ اختیار میں رہیں گے، جبکہ زمین کی ملکیت سے متعلق قانونی تنازع کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.