امریکا۔ایران کشیدگی کے اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.5 فیصد سے زائد اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 4.5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 88.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،۔
جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 82.49 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر خطے کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی توانائی کی منڈی بلکہ مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.