امریکا نے 85 پاکستانی طلبہ اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کر دیں

Super Admin


امریکا نے تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے 85 پاکستانی طلبہ اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کر دی ہیں، جن کے تحت وہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے امریکی جامعات میں جائیں گے۔یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان (USEFP) کے مطابق اس سال 71 طلبہ کو ماسٹرز، 14 کو پی ایچ ڈی جبکہ 6 امیدواروں کو فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (FLTA) فیلوشپس دی گئی ہیں۔
ان وظائف کے ذریعے منتخب پاکستانی طلبہ امریکا کی مختلف جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے، جبکہ فیلوشپ حاصل کرنے والے امیدوار تدریسی اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ فل برائٹ پروگرام پاکستان اور امریکا کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے۔ 2005 سے اب تک اس پروگرام کے تحت 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف حاصل کر چکے ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.