ثالثوں کے ذریعے امریکا سے سفارتی رابطے برقرار، مذاکرات قومی مفادات کے مطابق ہوں گے: ایران

Super Admin


ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملوں اور کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا فیصلہ صرف ایران کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو مختلف ثالث ممالک کے ذریعے مسلسل پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے اور مختلف ثالثوں نے ایران تک متعدد تجاویز اور پیغامات پہنچائے ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی سفارتی پیش رفت یا مذاکرات کے حوالے سے اپنے قومی مفادات اور اصولی مؤقف کو اولین ترجیح دے گا، اور مستقبل کے فیصلے بھی اسی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.