عمرہ زائرین کے لیے اہم خبر: سعودی عرب کا ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف
Super Admin
عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے زائرین ایک ہی ویزے پر ایک سال کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس ویزا کی مدتِ کار اجرا کی تاریخ سے 365 دن ہوگی، جبکہ زائرین اس عرصے میں مجموعی طور پر 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔واضح رہے کہ اس ویزا کے حامل افراد حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے، کیونکہ یہ سہولت صرف عمرہ اور دیگر مجاز سفری مقاصد کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.