ایران کے خلاف جنگ میں دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی، پینٹاگون کی تصدیق

Super Admin


امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق 7 جولائی سے اب تک مختلف حملوں میں قریباً 100 اہلکار زخمی ہوئے، ۔
تاہم ان میں سے 96 فیصد فوجی علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے جمعہ کے روز ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔
اس سے قبل پینٹاگون کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 28 فروری سے اب تک مختلف حملوں اور جھڑپوں کے دوران 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر شمالی عراق اور اردن میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.