موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد، 11 ٹرک ضبط

Super Admin


موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 11 ٹرکوں سے بڑی مقدار میں غیر قانونی سگریٹ برآمد کر لیے گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
، جس میں 11 ٹرکوں کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ سگریٹ پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔کارروائی کے دوران تمام 11 ٹرک تحویل میں لے لیے گئے جبکہ ان کے 11 ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ برآمد ہونے والے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی مجموعی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے ہے۔موٹروے پولیس نے برآمد شدہ سگریٹ، ضبط شدہ ٹرکوں اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.