موبائل صارفین پر ٹیکسوں کا دباؤ برقرار، 100 روپے کے ریچارج پر بڑا حصہ کٹ جاتا ہے
ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین مختلف ٹیکسوں کی وجہ سے اضافی مالی بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ موبائل بیلنس ریچارج کرانے پر مجموعی طور پر تقریباً 34.5 فیصد تک ٹیکس عائد ہوتا ہے، جس کے باعث صارفین کو مکمل رقم استعمال کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
100 روپے کا موبائل لوڈ کرانے پر سب سے پہلے 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں تقریباً 13.04 روپے منہا کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد دستیاب بیلنس پر 19.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں مزید تقریباً 14.19 روپے کٹ جاتے ہیں۔
اس طرح 100 روپے کے ریچارج کے باوجود صارف کے اکاؤنٹ میں صرف 72.77 روپے کا قابلِ استعمال بیلنس باقی رہتا ہے، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 27.23 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں وصول کر لیے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق موبائل خدمات پر عائد ٹیکسوں کی بلند شرح صارفین کے مالی بوجھ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،۔
جس پر عوام کی جانب سے وقتاً فوقتاً نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.