آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج یقینی بنانا ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin

 
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت عالمی برادری کے تعاون سے خواتین کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا، مرض کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور مریضوں کی مناسب نگہداشت ایک اہم قومی مسئلہ ہے۔ 
ان کے مطابق خواتین کی صحت کا تحفظ ہر معاشرے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان کے معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے، جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں سرطان کے علاج کے لیے خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سماجی آگاہی میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کو صحت کی سہولیات تک محدود رسائی کے باعث زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ان علاقوں کی خواتین کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی صحت کے تحفظ، چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی بڑھانے اور تشخیص و علاج کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.