پاکستان کا 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ کا دورہ، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول
پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 15 سے 26 مئی تک کھیلی جائے گی، جو 2027 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
سیریز کا افتتاحی ون ڈے میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی چار مقابلے بھی مقررہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کے مختلف میدانوں میں ہوں گے۔آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 4 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔
، اس لیے دونوں ٹیمیں اس سیریز کو عالمی ایونٹ کی تیاری کا اہم موقع تصور کر رہی ہیں۔اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پانچویں جبکہ انگلینڈ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2021 میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.