بیرون ملک بیٹھ کر ہی جائیداد کی خرید و فروخت، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی
معروف برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اب بلا خوف اپنے وطن میں سرمایہ لگاکر بھاری منافع کما سکتے ہیں۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی سروس دیں گے کہ وہ کوئی بھی پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔
مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر نے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اپنے وطن میں اس کا اپنا گھر ہو مگر بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن میں سرمایہ کاری سے صرف اس لئے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی دھوکہ نہ ہوجائے مگر اب ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی سروس دیں گے کہ وہ کوئی بھی پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔
شفیق اکبر نے کہا کہ پاکستان میں یہ سروس آئندہ ماہ شروع ہوگی جس کے تحت پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق ہر طرح کی تصدیق ممکن ہوگی، سروس کے تحت برطانیہ میں بیٹھ کر اسلام آباد کی پراپرٹی کے متعلق چیک کرنا ممکن ہوگا کہ اس کے ساتھ کوئی مسئلہ تو نہیں۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.