امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے،نائب وزیراعظم

Super Admin


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔وزارت خارجہ میں امریکی بزنس وفد سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کیلئےضوابط آسان اور کاروباری ماحول مزید سازگار بنایاہے۔
، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کمپنیاں ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور دفاعی شعبوں میں مواقع کا جائزہ لےرہی ہے، پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں، پاکستان امریکی ہائیڈرو کاربنز کی اہم منڈی کےطورپر ابھررہاہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی کپاس اورسویابین کے بڑے درآمدکنندگان میں شامل ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 5 سال میں 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 9.4 ارب ڈالر رہا، امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.